Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اے این پی چترال کاگاؤں بروز میں شمولتی تقریب،مختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں افراد پارٹی میں شامل 

چترال/عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے ایک پُروقار شمولتی تقریب صدر الحاج عید الحسین کی سربراہی میں گاؤں بروزمیں منعقد ہوا۔تقریب میں عوام بروز نے کثیر تعداد میں مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی،جسمیں پی پی پی قابل ذکر ہے۔شمولتی تقریب سے ضلعی صدر کے علاوہ ضلعی کابینہ اور تحصیل کابینہ کے ارکان جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ،ڈاکٹر سردار احمد خان،سید شوکت حسین جان اور عمران حسین نے خطاب کیا۔ضلعی صدر الحاج عیدا لحسین نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ عوام کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اے این پی کی خدمات کا اعتراف ہے۔2018ء اے این پی کا ہے،ضلع چترال میں شمولیتی تقریب آئے دن جاری ہے۔یہ پارٹی قائدین کے غیر متنزل کی دلیل ہے۔اُنہوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور میں اربوں روپے خرچ کرکے رپیڈ ٹرانزٹ تعمیر کررہا ہے جبکہ چترال میں سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالات کی وجہ سے آئے روز روڈ حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہے ہیں۔حکومت اپنی مدت پورا کررہا ہے ۔مگر ضلع چترال پر کسی بھی قسم کی توجہ نہیں دی گئی۔البتہ تختیوں پر تختی لگانے کا میگاپراجیکٹ جاری ہے۔تقریب کے آخر میں صدر نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائی اور تقریب ریلی کی شکل میں اختتام پذیر ہوا۔

Related Articles

Back to top button