ہزہائی نس پرنس کريم آغاخان پاکستان کے باره روزه دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
سلام آباد( نامہ نگار ) اسماعيلی فرقے کی روحانی پيشوا ہزہائی نس پرنس کريم آغاخان پاکستان کی باره روزه دورے پر جمعرات کی شام اسلام آباد پہنچ گئے۔ ائير پورٹ پر وزيرخارجہ خواجہ محمد آصف٬ منسٹر کيپٹل ايڈمنسٹريشن اينڈ ڈويلپمنٹ ڈويژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دوسرے حکام نے ہزہائی نس کا استقبال کيا۔ جبکہ بچوں نے پهولوں کا گلدستہ پيش کيا ۔ ہزہائی نس اپنی امامت کے ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے ميں پاکستان کا دوره کررہے ہيں۔ اس سلسلے ميں 9دسمبر کو وه چترال پہنچيں گے ۔ يہاں سے پہلے سب ڈويژن مستوج کے ہيڈ کوارڻر بونی اور پهر گرم چشمہ ميں اسماعيلی برادری کو ديدار
سے نوازيں گے۔ جس کيلئے تمام تر تيارياں مکمل کرلی گئی ہيں۔ ديدارگاہوں کی تزوئين و آرائش کا کام بهی مکمل کرليا گيا ہے ۔ مختلف علاقوں کے لوگ ديدار گاہوں ميں پہنچنا شروع ہوگئے ہيں۔ زائريں کی رہائش کيلئے نزديکی علاقوں کا انتخاب کيا گيا ہے ۔ جبکہ ڻينڻوں ميں بهی رہنے کا انتظام موجود ہے۔ پنڈال کے اندر اسماعيلی والنٹيئرز خدمات انجام ديں گے ۔ جبکہ باہر پوليس ٬ ليويز کے جوانوں کے علاوهجو بالکل ترتيب سے مقرره گيٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اپنی نشستوں پر بيٹهيں گے۔ ہزہائی نس گرم چشمہ کے بعد واپس اسلام آباد جائيں جبکہ چترال ائير پورٹ پر چترال کے عمائدين سے مختصر ملاقات پاک آرمی کے جوان بهی متعين ہوں گے۔ زرائع کے مطابق زائرين کی نشست و برخاست کيلئے انتہائی منظم طريقہ کا ر ترتيب ديدی گئی ہے ۔ تمام زائرين کيلئے فيملی کے حساب سے کارڈ جاری کئے گئے ہيں۔