Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

قبلہ اول کی حفاظت تمام عالم اسلام کی آواز ہے ،امریکہ کے ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ؍ ایس اے صہبائی

اسلام آباد(فرح ناز)جرنلسٹس ایسوسی ایشن اف پاکستان کے بانی عارف صہبائی نے امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیل کے دارلحکومت قرار دینے کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نائب صدر کے ساتھ فلسطین کے حکام نے ملاقات منسوخ کر دی ہے ۔ جس کے بعد فلسطین کے حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جو کہ سرا سر علاقے میں جنگ کی جانب قدم بڑھا رہی ہیں۔ قبلہ اول بیت المقدس فلسطین کا حصہ ہے اور رہے گا۔ امریکہ نے یک طرفہ فیصلہ لے کر علاقے کے امن امان کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ جبکہ تمام عالم اسلام شدید غصے و رنج کی کیفیت سے دو چار ہے۔ پاکستان کے غیور عوام کسی طور پر امریکہ کے اس ظالمانہ فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان کے سیاستدانوں سمیت ہر طبقہ فکر کو باہمی اتفاق اور ہم آہنگی کو اس موقع پر فروغ دینا چاہیئے اور اندورنی اختلافات کو بھلا کر تمام عالم اسلام کے ساتھ یک زبان ہو کر امریکہ کے اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ اقدام کی مخالفت کی جانی چاہیے۔ پاکستان جرنلسٹس ایسویشن کے بینر تلے تمام صحافی برادی فلسطین کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے حق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔

Related Articles

Back to top button