Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال بونی فلائنگ کوچ کرایہ فی سواری 20روپے بڑھاکر150روپے مقرر

چترال(جہانگرجگر)آل فلائنگ کوچ ڈرائیوریونین تحصیل چترال کے صدرالطاف محمدخان،فنانس سیکرٹری نذیراحمدخان اورتمام عہدہداروں نے اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم ،ناظمین، کونسلرزبونی عوام بونی کاشکریہ اداکیاہے کہ انہوں نے فلائنگ کوچ کے ڈرائیورزکادیرینہ مطالبہ پوراکررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ چارمرتبہ پیٹرول اورڈیزل کے نرخ بڑھنے کے باوجوداُن کوچترال سے بونی کافی سواری 130روپے کرایہ ملتاتھاجس پر20روپے کااضافہ کرکے 150روپے مقررکیاگیاجوآئندہ پیٹرول کے نرخ مزیدبڑھنے تک برقراررہے گاپیٹرول ڈیزل کے نرخ میں کمی بیشی ہونے کی صورت میں باہم مشورے سے نئے ریٹ کاتعین ہوگااسی طرح چترال سے کوغذی کے لئے 40روپے فی سواری کامقررہوا۔انہوں نے کہاکہ چترال مستوج روڈ دیگرسڑکوں کی نسبت مشکل پہاڑی دشوارگزاررستہ ہے جس میں درجنوں نالے آتے ہیں بارش کی صورت میں اکثربرفانی اورپہاڑی تودے گرنے کے واقعات عام ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورز حضرات انتہائی پریشانی میں مبتلاتھے اس دوران ناظمین ،کونسلرز،عوام بونی اورآڈہ مالک بشیرلال نے اُن کامسئلہ حل کرنے کے لئے حکومت کوتجویزدی جس پر وہ اُن کے شکرگزارہیں

Related Articles

Back to top button