چیٹرمس تہوارکے دنوں میں کالاش اقلیت کے خواتین گھروں اورمردحضرات مویشی خانوں رہیں گے
چترال(رپورٹ شاہ مرادبیگ)کالاش اقلیت کے موسم سرماکاتہوارچیٹرمس (چاؤموس)18سے 22تاریخ تک وادی بمبوریت میں منایاجائے گا۔تہوارکے لئے تمام اتنظامات مکمل کئے جاچکے ہیں کالاش اقلیت کے مروزن زوق برق روایتی ملبوسات زیب تن کئے گھروں میں جاکرایک دوسرے کوچیٹرمس کی مبارک باددیتے ہوئے نظرآرہے ہیں شدیدسردی اورعلاقے میں برف کے باوجود اُن کی تہوارکیلئے تیاری دیدنی ہے ۔سردی کے باعث اکثرہوٹل بندہے جس کی وجہ سیں ملکی اورغیرملکی سیاح لوگوں کے ہوم گسٹ ہاوس بک کئے ہیں نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کالاش رہنماعبداؒ لخاق نے کہاکہ تہوارکے دنوں میں کالاش اقلیت کے خواتین اورمردتین دن تک الگ الگ رہتے ہیں خواتین گھروں میں اورمردحضرات مویشی خانوں میں رہتے ہیں اُن دنوں میں بکراذبح کرکے مردکھاتے ہیں اورخواتین کوبکری کاگوشت دیاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ان دنوں میں ٹولیوں کی شکل میں مذہبی گیت گائے جاتے ہیں اورکسی بھی مسلم کوگاؤں میں جانے کی اجازات نہیں ہوتی کیونکہ کالاش اقلیت ان دنوں میں حرام گوشت کھاتے کہیں مسلم وہاں آکرحرام گوشت غلطی سے کھانہ لیں۔البتہ غیرمسلم فارن سیاحوں پرگاؤں میں جانے پرکوئی پابندی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ 21تاریخ کوگاؤں کے جنگلات میں لومڑی کی تلاش ہوتی ہے اگرلومڑی مل جائے وہ مشرق کی طرف بھاگے توخشک سالی اورمغرب کی طرف بھاگے توبرف باری کاسال قراردیاجاتاہے۔22تاریخ کوسارے مردزن ڈانس کی مخصوص جگہ جشٹہ خان میں جمع ہوکردن بھررقص سرورکی محفل گرم کرتے ہیں شام تک تمام تقریبات ختم ہوجاتی ہے ۔



