Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پیپلز پارٹی کے لئے قربانی دینے والے کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے؍انجینئرفضل ربی جان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم خان ایڈوکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،ضلعی رہنماانجینئرفضل ربی،عالمزیب ایڈوکیٹ اوردیگرمقریرین نے دنین میں سنگلاندہ روڑمیں کام مکمل ہونے کے بعدباقاعدہ افتتاح کے بعدخطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کبھی بھی عوام کے حقوق میں سودے بازی نہیں کرے گی۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سارے لوگ پیپلز پارٹی میں آرہے ہیں اور بہت سارے لوگ آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور عوامی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ قربانیاں دے کر نہ صرف جمہوریت کو بچایا ہے بلکہ اس ملک کے غریب عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے اور ملک کی ترقی کے لئے جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے لئے قربانی دینے والے کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں لہٰذا قربانیاں دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں پارٹی میں عہدے دیئے جائیں اس سے کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہو گا۔ اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی چترال ٹاؤن کے صدر اور جنرل کونسلر ویلج کونسل دنین ٹو فتح الرحمن نے کہاکہ لوگو ں کی آمدورفت کیلئے سڑکیں تعمیر کرنا دنیا و آخرت دونوں میں اجر و ثواب کا باعث ہے۔ اور جو لوگ عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنی زمینات سڑکوں کیلئے دیتے ہیں۔پارٹی رہنماوں نے اْن کی جذبات اورقربانی کاتعریف کرتے ہوئے اس سڑک کا نام سنگین علی روڈ رکھا گیا ۔اس روڈکوبنانے میں انجینئرفضل ربی کی مالی تعاون بھی شامل تھے۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ نے ایم پی اے سلیم خان طرف سے روڈکی مزیدبہتری کے لئے تین لاکھ روپے کااعلان کیاجس پرلوگوں نے اُن کوخراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

Back to top button