Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دروش پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران خطرناک آتشین اسلحہ بر آمد کر لی جو کہ ممکنہ طور پر کسی کاروائی کے لئے استعمال ہو سکتی تھی

دروش(نمائندہ  ) دروش پولیس نے گذشتہ دنوں ایک کامیاب کاروائی کے دوران خطرناک آتشین اسلحہ بر آمد کر لی جو کہ ممکنہ طور پر کسی کاروائی کے لئے استعمال ہو سکتی تھی۔ تفصیلات کے مطابقخفیہ اداروں کی رپورٹ پر ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم کی قیادت میں تھانہ دروش کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بلبل حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورافتادہ سرحدی گاؤں جنجریت کوہ میں چھاپہ ماکر ایک گھر سے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔برآمد شدہ اسلحے میں RPG7 (راکٹ لانچر)، آر پی جی سیون کے گولے اور فیوز، تین عدد مارک فوربندوقیں، مارک فور کےراؤنڈز، چار عددچھریدار 12 بور بندوقیں اور انکے کارتوس وغیرہ بر آمد کر لئے۔ پولیس کے اس کامیاب کاروائی کے دوران پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کے جوانوں کی معاونت بھی شامل رہی ۔ دروش پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں ۔ عوامی حلقوں نے کامیاب کاروائی پر دروش پولیس کو مبارکباد دی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اقدامات کو مزید سخت کیا جائیگا۔

Related Articles

Back to top button