Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے طلباء طالبات میں حصول تعلیم کے میدان میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کیلئے سیلف اسسمنٹ ٹسٹ کا انعقاد

چترال ( محکم الدین ) ضلعی انتظامیہ چترال ، اُسامہ احمد وڑائچ اکیڈمی اور گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال نے چترال کے طلباء طالبات میں حصول تعلیم کے میدان میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کیلئے سیلف اسسمنٹ ٹسٹ کا انعقاد کیا ۔ جس میں نویں ، دسویں ، گیارویں اور بارہویں جماعت کے تقریبا 300 طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔ مقابلے کے یہ ٹسٹ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں انجام پائے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین ، پرنسپل کمال الدین ، انچارج او سامہ احمد وڑائچ اکیڈمی فدا لرحمن اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر رفیع اللہ نے اس موقع پر امتحانی ہال کی وزٹ کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ تمام سٹوڈنٹس ذاتی دلچسپی کے تحت اس ٹسٹ میں حصہ لیا ہے ۔ جس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو لیپ ٹاپ ، دوسری کو ڈسک ٹاپ جبکہ تیسری پوزیشن کے حامل سٹوڈنٹس کو ٹیبلٹ انعام میں دیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس ٹسٹ کا آغاز پہلی مرتبہ کیا گیا ہے ۔ جس کا بنیادی مقصد طلبہ میں تعلیمی میدان میں اعلی سے اعلی پوزیشن حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے ۔ تاکہ باصلاحیت طلباء و طالبات کو شروع سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع مل سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ فی الحال یہ مقابلہ ٹاپ تری کے مابین ہے ۔ جبکہ آیندہ ٹاپ ٹین میں مقابلہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تینوں اداروں کی یہ کو شش ہے ۔ کہ ہم ملکی اور بین الاقوامی مقابلے کے حامل سٹوڈنٹس تیار کر سکیں ۔ اور چترال کا نام ملک اور پوری دُنیا میں روشن ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر شاندار تقریب منعقد کی جائے گی ۔ جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر عمائدین کو بھی دعوت دی جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button