Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گلگت پولیس کی مسلسل کامیابیاں، مختلف وارداتوں میں ملوث شخص گرفتار

گلگت/ جوٹیال پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزم خالق مسیح کو گرفتار کرلیا۔لاکھوں روپے مالیت کے سامان برامد مزید تحقیقات جاری مزید اہم انکشافات متوقع۔ایس ایچ او جوٹیال ظہور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی کے حکم پر چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کا اغا ز کردیا ہے انھوں نے کہا کہ ملزم خالق مسیح نے دو دکانوں میں چوری کرکے لاکھوں روپے مالیت کے سینیٹری کے سامان لے اڑا تھا جس پر حولدار شجاعت عبدالقدوس ذوہیب پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم خالق مسیح کو گرفتار کرلیا اور لاکھوں روپے مالیت کے سامان بھی برامد کرلیا۔انھوں نے کہا کہ جوٹیال تھانہ میں اس حوالے سے مقدمہ نمبر 40اور41زیر دفعہ 380و 457درج کرکے تفتیش کا اغاز کردیا ہے بہت جلد چوری کے حوالے سے مزید انکشافات ملزم سے متوقع ہیں۔

Related Articles

Back to top button