Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

الیکشن کمیشن آف پاکستان چترال کے جغرافیائی حالات کومدنظررکھتے ہوئے دونوں صوبائی اسمبلی کے نشستوں کوبحال رکھے؍ایم پی اے سلیم خان

چترال (پریس ریلز)رکن صوبائی اسمبلی چترال وضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال سلیم خان صوبائی اسمبلی سے قراردادنمبر1074کومتفقہ طورپرپاس کراَتے ہوئے کہاہے کہ چونکہ حالیہ مردم شماری کے بعدنئے حلقہ بندیوں کاسلسلہ شروع ہونے جارہاہے میڈیاکے ذریعے سننے میںآیاہے کہ ضلع چترال سے صوبائی اسمبلی کاایک سیٹ کسی دوسری ضلع کودی جارہی ہے ،صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کوکم کرنے سے ضلع چترال کی محرومیوں اورپسماندگی میں مزیداضافہ ہوگا۔رقبے کے لحاظ سے ضلع چترال صوبہ خیبرپختونخواکاسب سے بڑاضلع ہے اور14850مربع کلومیٹرپرپھیلاہواہے ضلع چترال کے عوام شدیدپریشانی کے عالم میں ہیں۔اگراس طرح ہواتوعین ممکن ہے کہ چترال کے عوام جنرل الیکشن 2018سے بائیکاٹ کریں گے۔لہذایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امرکی سفارش کرے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان چترال کے جغرافیائی حالات کومدنظررکھتے ہوئے دونوں صوبائی اسمبلی کے نشستوں کوبحا ل رکھے۔انہوں نے کہاکہ قرارداد کی کاپی منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان بھیجاجائے گا۔

Related Articles

Back to top button