Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تاجر دوست اتحاد پینل کانومنتخب صدر شبیر احمد اور ان کی کابینہ کو مبارک باد،خدمت کا جذبہ برقرار رکھنے اورتاجروں کی خدمت میں پیش پیش رہنے کے عزم کا اظہار۔

چترال(نمائندہ) تاجر دوست اتحاد پینل کے صدارتی اُمیدوار بشیر حسین آزاد،جنرل سیکرٹری کے امیدوار محمد نایاب فارانی،سینئر نائب صدر کے امیدوار سفیراللہ ،نائب صدرامیدوارفضل حسین اور کابینہ کے دیگراراکین نے نومنتخب صدر شبیر احمد اور ان کی کابینہ کو مبارک باد دی ہے اور اُمیدظاہر کی ہے کہ تجار یونین چترال بازاراور کے تاجروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ایک اخباری بیان میں تاجر دوست اتحاد کے پینل نے چترال کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ووٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔عبوری صدرکابینہ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے پُرامن ماحول میں انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا۔اخباری بیان میں تاجر دوست اتحاد کے پینل نے صدارتی اُمیدوار بشیر حسین آزاداور پینل کے دیگر اراکین پر اعتماد کا اظہار کرکے اپنا قیمتی ووٹ دینے والے تاجروں کا بطور خاص شکریہ ادا کیا ہے اور کو یقین دلایا ہے کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔خدمت کا جذبہ اسی طرح برقرار رہے گا اورہم تاجروں کی خدمت میں پیش پیش رہینگے۔

Related Articles

Back to top button