Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پرنس سلطان الملک بونی میں منعقد

بونی(نمائندہ  )منگل 20مارچ کو جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پرنس سلطان الملک بونی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ طوپر فیصلہ ہوا کہ اس سال جشن قاقلشٹ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔اس اجلاس میں جشن قاقلشٹ کی نئی کابینہ سازی بھی کی گئی اور حالیہ جشن کے حوالے سے تمام تر اختیارات نئی کابینہ کو سونپ دی گئی۔اس فیصلے کے مطابق پرنس سلطان الملک سرپرست اعلیٰ،شہزادہ سکندر الملک چیئرمین،مختار احمد لال سینئر وائس چیئرمین،محی الدین حاتم وائس چیئرمین،سقراط الدین جنرل سیکرٹری،ظہیر الدین بابر جائنٹ سیکرٹری ،فرید احمد سیکرٹری فنانس،عبدالجبار اور محمد علی شاہ لاجسٹک کے ممبر مقرر کیے گئے۔جشن کے تاریخ کا تعین اگلے میٹنگ میں کیجائے گی۔

Related Articles

Back to top button