Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

زیا دہ سے زیادہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کر انے اور اعلیٰ تعلیم فراہم کر نے کیلئے اساتذہ اور والدین اپنا کر دار ادا کریں/ایم پی اے سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے گذشتہ روزبیوڑی میں گورنمنٹ ہائی اوردمیل نسارمیں پرائمری سکول کاافتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے فیتہ کاٹ کرباقاعدہ افتتاح کیا۔ا س موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات عمل میں لا رہی ہوں۔ہائی سکول بیوڑی میں اسٹاف کی منظوری اور2کروڑ47لاکھ روپے کی لاگت سے دمیل نسار میں چھ کمروں پرمشتمل جدید پرائمری سکول اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔مڈل سکول کو ہائی درجہ دینے کا مقصد یہاں کی بچوں اوربچیوں کو ان کی دہلیز پر تعلیم فراہم کرنا ہے۔انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کوسختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے کے اندرہائی کے ہیڈماسٹرسمیت تمام اسٹاف کی تعیناتی کویقینی بنائیں ۔ایم پی اے سلیم خان نے مظفرالدین ولدمفتاح الدین کانام رجسٹرمیں درج کرکے داخلہ مہم کاباقاعدہ آغازکیا۔انہوں نے اسا تذہ کرام سے کہا کہ داخلہ مہم کے دوران نئے جوش و جذبہ کے علاوہ تعلیم کے فروغ کو عبادت سمجھ کر کام کریں۔زیا دہ سے زیادہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کر انے اور اعلیٰ تعلیم فراہم کر نے کیلئے اساتذہ اور والدین اپنا کر دار ادا کریں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے تعلیم کے شعبہ پر بھر پور توجہ دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مڈل اور ہائی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوسرے گاؤں جانے والی بچوں کے والدین کو مالی مشکلات کا سامنا رہتا تھا اور اسی وجہ سے اکثر لوگ اپنی بچوں اور بچیوں کو صرف مڈل تک ہی تعلیم دلوایا کرتے تھے۔یہاں کے طلباء وطالبا ت اب میٹرک تک کی بنیادی تعلیم گاؤں کے سکول میں ہی حاصل کر سکیں گیں ۔دمیل نسارمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ یوسی ارندوکی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی جال بجھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ۔ انہو ں کہاکہ دمیل نسارمیں2کروڑ47لاکھ روپے کی لاگت سے پرائمری سکول کے چھ کلاس رومز تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ واش رومز کی تعمیر اور پینے کے لیے صاف پانی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں تمام تر توجہ کوالٹی تعلیم پر دینی چاہیے کیونکہ تعلیم کے ذریعے ہی قومیں ترقی کے معراج پر پہنچ سکتی ہیں، کسی بھی تعلیمی ادارے کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کیساتھ ساتھ ان کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ جن معاشروں میں تعلیم کو بنیادی اہمیت دی جائے وہ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور خوش قسمتی سے اب یہ جذبہ اورشعور ہماری قوم بالخصوص شعبہ تعلیم سے وابستہ اداروں میں بیدار ہو چکا ہے اورنظام تعلیم کوبہتربنانے کے لیے شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کو کلیدی کرداراداکرناہوگا۔ اس موقع پرضلعی ڈپٹی ڈی اومحکمہ ایجوکیشن احمدالدین، انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،علماء ونگ کے صدرمولاناقاری نظام الدین ،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری سکندر،یوسی ارندوکے صدروی سی ناظم حاجی غازی خان،پیش امام بیوڑی مولانانورالحق،وی سی نائب ناظم قاضی نصیراللہ،ہیڈماسٹرجی ایم ایس بیوڑی محمدطاہر،جایداختراوردیگرعمائدین نے ایم پی اے سلیم خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یوسی ارندوکی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے چھوٹے بڑے بہت سارے منصوبے سلیم خان کی ذاتی کوششوں سے زیرتعمیرہیں جن کوفوری مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے وفادارہیں 1970سے اب تک شہیدذوالفقارعلی بھٹوکے شیدائی ہیں ۔یہاں کے جیالے آنے والے الیکشن میں پی پی پی کوبھاری اکثیرت سے ووٹ دیکرسلیم خان کو تیسری مرتبہ کامیاب کریں گے۔

Related Articles

Back to top button