تازہ ترین
تجاریونین کی تقریب حلف برداری ،ڈپٹی کمشنر چترال نے حلف لیا،مسائل ملکرحل کرنے کاعزم

چترال(نامہ نگار)تجاریونین چترال بازارکے نومنتخب صدراورکابینہ کی حلف برداری کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل چترال کے ہال میں ایک پررونق تقریب منعقدکی گئی ۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرجبکہ صدرات ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ نے کی۔،ناظم عبدالشکور،ڈی اوفنانس اورٹی ایم اوچترال قادرناصرکے علاوہ مختلف مکاتب فکرکے افرادکثیرتعدادمیں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر چترال نے نومنتخب صدرتجاریونین شبیراحمداورکابینہ سے حلف لیا۔ڈپٹی کمشنر چترال اورضلعی ناظم نے اپنے خطاب میں تجاربرادری کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔نومنتخب صدرشبیراحمدنے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون اوربازارکے مسائل انتظامیہ اورمنتخب نمائندگان کے ساتھ مل کرحل کرنے کی اپنی طرف سے بھرپورکوشش کااعادہ کیا۔