ملک بھر سے پانچ ہزار سے زائد ماسٹر ڈگری کے حامل طلباء کو تکنیکی تربیت سے آراستہ
تربیت سے آراستہ کرے گی تاکہ یہ نوجوان باعزت طور پر اپنا روزگار کما سکیں۔اس سلسلہ میں حکومت کی ہدایت پر ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ’’بے روزگار نوجوانوں کے لئے ملازمت کے مواقع کے لئے مہارتوں‘‘ کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت انہیں ملازمتوں کے دستیاب مواقع کے مطابق ہنرمندی کی تربیت دے رہی ہے۔ایچ ای سی کی ترجمان عائشہ اکرام نے اتوار کو بتایا کہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن اس پروگرام کے تحت 16 اپریل تک درخواستیں وصول کرے گا۔ جس کے لئے عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواستیں پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر قابل غور ہوں گی۔پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ملک کے بہترین تربیت کے اداروں میں تربیت دی جائے گی۔ جبکہ تربیتی پروگرام کی مدت تقریباً چار ماہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طلباء کو ماہانہ پانچ ہزار روپے وظیفہ جبکہ دیگر شہروں کے طلباء کو ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے طلباء جو ماسٹر کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک سال سے بے روزگار ہیں وہ درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔ طلباء کو ہر تربیتی کورس کے لئے ذہنی صلاحیت کا سکریننگ ٹیسٹ دینا ہو گا۔