528

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔۔۔۔۔ زاہد علی نزاری شوتخار تورکھو

دریچے میں میرے دل کے جو نورانی یہ شعلہ ہے

عطائے نور مولا ہے، درود ان پر سلام ان پر

محمد اشرف و افضل، محمد احسن و اجمل

خدا کے بعد ہیں جو اکمل، درود ان پر سلام ان پر

بامر رب درین دنیا بہ ہر دور یک نبی آمد

محمد آخری آمد، درود ان پر سلام ان پر

الہی نور کے مظہر، جو ہیں مہر و مہ و اختر

ہیں ایسے میرے پیغمبر، درود ان پر سلام ان پر

ہدایت وہ ہدایت ہے، جو از شمع رسالت ہے

ز لطفش روح سلامت ہے، درود ان پر سلام ان پر

کتاب و نور پیغمبر شوند حاضر بہ روز محشر

شہادت کو لب کوثر، درود ان پر سلام ان پر

یقینًا است نبی برحق، نبی را ہم وصی برحق

ہدائے دائمی برحق، درود ان پر سلام ان پر

بگو، منزل تو گر خواہی، سکون دل تو گرخواہی

چمن از گل تو گر خواہی، درود ان پر سلام ان پر

علوم و حکمت دینی و دنیاوی کے خازن ہیں

شفاعت کے جو ضامن ہیں، درود ان پر سلام ان پر

لب قنبر ہمیں گوید، دم بوذر ہمیں گوید

دل جوہر ہمیں گوید، درود ان پر سلام ان پر

عبادت تب عبادت ہے درود جب اس کی زینت ہے

یہ وجہ خیروبرکت ہے، درود ان پر سلام ان پر

دونیم شد آن مہ تابان، ابو جہل دیدہ شد حیران

نبیست معجزنما انسان، درود ان پر سلام ان پر

نبی نور مجسم ہیں، نبی ذات معظم ہیں

جو حبل اللہ محکم ہیں، درود ان پر سلام ان پر

“یداللہ فوق ایدیھم” یہ اس جانب اشارہ ہے

جو اک روشن منارہ ہے، درود ان پر سلام ان پر

شہادت بحروبر نے دی، شجر نے دی، حجر نے دی

کلام پر گہر نے دی، درود ان پر سلام ان پر

شنیدم از لب کوثر، چودیدم من چنین منظر

شنیدم از حسینی سر، درود ان پر سلام ان پر

نزاری رحم کاخواہاں، بہ پیش آن شہ شاہاں

دعائے اوست شفائے جان، درود ان پر سلام ان پر

لکچرر انگلش آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ

۱۱اپریل۲۰۱۸

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں