کلاس فور ملازمین محکمہ تعلیم ضلع چترال کی طرف سے ایس ڈی ای او محمود غزنوی محکمہ تعلیم پرائمری ضلع چترال اور اس کی عملے کو خراج تحسین
چترال(نمائندہ )آل کلاس فور ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم ضلع چترال کے صدر محمد قاسم خان نے ایس ڈی ای اومحمود غزنوی محکمہ تعلیم پرائمری ضلع چترال اور اس کی عملے سے ایس ڈی ای او آفس میں ملاقات کی اس موقع پر آل کلاس فور ایسوسی ایشن آل محکمہ جات کے جنرل سیکرٹری نیاز الرحمان نیازی اور محکمہ ایریگیشن کے بہادر اللہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ای اواور اس کی ٹیم ورک نے کلاس فور ملازمین کے تمام مسائل اور حقوق بلا امتیاز حل کئے ۔ ان کی کوششوں کی بدولت آج کلاس فور ملازمین کا کوئی بھی مسئلہ موخرنہیں رہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی ای اواور ان کی عملے نے کلاس فور ملازمین کے دل جیت لئے۔ ان کی کاوشوں کی بدولت کلاس فورملازمین مطمین ہو کر اپنی خدمات انتہائی دیانتداری اور جانفشانی سے انجام دے رہے ہیں اُمید ہے کہ ٓائندہ بھی ایس ڈی ای اواور ان کی عملہ اپنے دست شفقت کلاس فور ملازمین کے سروں پر رکھیں گے اور انھیں کھبی بھی مایوس نہیں کریں گے۔ اور کلاس فور کی دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی۔ اُنہوں نے ایس ڈی ای او کو عملے کو خراج تحسین پیش کیااور مٹھائی بھی تقسیم کی