یونیورسٹی آف چترال کے 270 طلبہ وطالبات میں سولہ ملین روپے کے سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے
چترال (نمائندہ ) یونیورسٹی آف چترال کے باٹی، کمپیوٹر سائنس، انگلش، پولیٹکل سائنس اورزوالوجی کے ایم اے وایم ایس سی کے 270طلبہ و طالبات میں ایک کروڑساٹھ لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک تقسیم کئے گئے۔ چند ماہ پہلے 221طلبہ و طالبات میں 98لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک تقسیم کئے گئے تھے۔اس مہینے کے آخری ہفتے میں مزید 70لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک تقسیم کئے گئے۔
جامعہ چترال میں اس وقت913طلبہ و طالبات گیارہ شعبوں میں زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی آف چترال کے کیلاش طلبہ و طالبات کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اسکالرشپ کے تحت مفت تعلیم، رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ دیاجارہاہے۔ جبکہ ہر چارہ ماہ بعد ضرورت مند طلبہ کو امدادی اسکالرشپ دی جارہی ہیں۔
اپنے قیام کے ایک برس کے عرصہ میں چترال یونیورسٹی نے معیاری تعلیم ہر چترالی طالبعلم کو مہیاکرنے کے تمام اسباب مہیا کیے ہیں۔چترالی طلبہ کیلئے عنقریب جرمن، سوئس، جاپانی اور فرانس کے سفیروں سے بھی اسکالرشپ لینے کے سلسلے میں مفیدبات چیت ہوئی ہے۔