269

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحان 14اپریل سے شروع

گلگت(تجزیاتی وتحقیقاتی رپورٹ: امیرجان حقانیؔ سے)۔ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات 14اپریل سے شروع ہوکر 19اپریل کو اختتام ہوپذیر ہونگے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان ، پاکستان کاسب سے بڑا دینی تعلیمی وفاقی بورڈ ہے۔وفاق المدارس العربیہ کی بنیاد ۱۸ اکتوبر ۱۹۵۹ء بمطابق ۱۴ ربیع الثانی ۱۳۷۹ھ کو عمل میں لایا گیا.
گلگت بلتستان میں ٹوٹل 13 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں دس مراکز طالبات کے ہیں جبکہ تین مراکز طلبہ کے لیے مختص ہیں۔ جہاں ہزاروں طلبہ و طالبات وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحان میں شریک ہونگے۔حفظ قرآن کے امتحانی سینٹر اس کے علاوہ ہیں جہاں 25 قاری 15قاریات نے حفظ کا امتحان لیا۔
گلگت بلتستان سے وفاق المدارس العربیہ کے دو مسؤل(ڈائریکٹرز) اور ایک مجلس عاملہ(ایگزیکٹیو کمیٹی)کے ممبر ہیں۔ دیامر ڈویژن کے مسؤل (ڈائریکٹر) مولانا عبدالکریم جبکہ گلگت اور بلتستان ڈویژن کے مسؤل( ڈائریکٹر) مولانا حبیب اللہ دیدارؔ ہیں۔ جوکہ جامعہ نصرۃ الاسلام کے استاد الحدیث ہیں۔حبیب اللہ دیدار صاحب کوآڈینیشن کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔گلگت و بلتستان ڈویژن کے ڈائریکٹر مولانا حبیب اللہ دیداری نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ساتھ امتحان شروع ہونگے اور ایک ساتھ ختم ہونگے۔ گلگت و بلتستان کے ڈویژن کے طلبہ کے لیے مرکزی سینٹر جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت میں قائم کیا گیا ہے جہاں سینکڑوں طلبہ امتحان میں حصہ لیں گے۔جبکہ طالبات کے لیے 8قائم کیے گئے ہیں۔ مرکزی سینٹر جامعہ عائشہ لبنات الاسلام عید گاہ روڈ گلگت مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح جامعہ عائشہ جگلوٹ،جامعہ الطاف الرحمان کشروٹ گلگت،جامعہ دارالعلوم غذر، جامعہ اسلامیہ سٹلائٹ ٹاون سکردو،جامعۃ البنات کنوداس گلگت میں لڑکیوں کے امتحانی سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ جبکہ دیامر میں لڑکوں کے دو سنیٹر داریل اور چلاس اور لڑکیوں کے بھی پانچ سنٹر قائم کیے گئے ہیں ۔ گلگت ڈویژن میں سال 2018کو 562طالبات جبکہ 119طلبہ درس نظامی کے امتحان میں شریک ہونگے۔ دیامر استور ڈویژن کے سینکڑوں طالبات بھی سالانہ امتحان میں شریک ہیں۔طالبات کے لیے ایک سنٹر استور میں قائم کیا گیا ہے۔مولانا حبیب اللہ دیدار نے مزید کہا کہ.تمام امتحانی مراکز کے امتحانی سپروائزر اور معاونین کی تقرری کے لیٹر وفاق کی مرکزی دفتر ملتان سے جاری ہوئے ہیں۔خواتین سپروائزر اور ان کی معاونین فیمل استانیوں کے بھی لیٹر پہنچا دیے گئے ہیں۔. امتحانی مراکز کی انسپکشن کے لیے بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر امتحان گاہ کا معائنہ کریں گی۔مصدقہ ذرائع کے مطابق وفا ق المدارس العربیہ کے ساتھ ملحقہ مدارس وجامعات کی تعداد 17952ہے۔ ان مدارس میں 76852 معلمین، 34783معلمات تدریسی خدمات انجام دیتی ہیں۔وفاق سے ملحقہ مدارس و جامعات میں 1420260طلبہ جبکہ 782275طالبات زیر تعلیم ہیں۔طلبہ و طالبات کی ٹوٹل تعداد 2202535ہے۔
اب تک 824670حفاظ کرام، 229818حافظات، 136063فضلاء اور 175412 فاضلات نے وفاق المدارس العربیہ سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں