تازہ ترین
متحدہ مجلس عمل ضلع چترال کی ابتدائی نشست گذشتہ روزچترال میں منعقد ،اتحاد کے حوالے سے بنیادی اورابتدائی اُمورطے
چترال(نمائندہ )متحدہ مجلس عمل ضلع چترال کی ابتدائی نشست جمعہ کے روزمنعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی ور جے یو آئی کی ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں اتحاد کے حوالے سے بنیادی اور ابتدائی اُمور طے پائے جبکہ عنقریب ضلع کی سطح پر ایم ایم اے کی تنظیم سازی ہوگی جس کے بعد نشستوں کی تقسیم کے ساتھ ہی انتخابی سرگرمیوں اور عوامی رابطے کا عمل شروع کیا جائے گا۔اجلاس میں دسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ کے علاوہ جماعت اسلامی کی نمائندگی امیر ضلع مولانا جمشید احمد،قیم ضلع فضل ربی جان،سینئر رہنما خان حیات اللہ خان،قاری فدا محمد،قاضی سلامت اللہ،وجیع الدین اور جے یو آئی کی طرف سے امیر ضلع قاری عبدالرحمن قریشی،نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور،قاری وزیر احمد،مولانا حسین احمد اور صوبیدارمیجر(ر) عبدالصمد موجودتھے۔