گرم چشمہ روڈ چترال کے لئے 80 کروڑ، ایون۔ بمبوریت چترال روڈ کی تعمیر کے لئے 80 کروڑ،لو اری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 4 ارب 11 کروڑ روپے فنڈز جاری
(اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 43 ارب 25 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں نیشنل ہائے وے اتھارٹی کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 3 کھرب 24 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے این5- پر پل کی تعمیر کے لئے 3 ارب 63 کروڑ، فیصل آباد۔خانیوال ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے ایک ارب، یکمچ۔خاران روڈ کی تعمیر کے لئے 2 ارب 70 کروڑ، گرم چشمہ روڈ چترال کے لئے 80 کروڑ، ایون۔بمبوریت چترال روڈ کی تعمیر کے لئے 80 کروڑ، سی پیک کے تحت ڈی آئی خان موٹروے کی تعمیر کے لئے 30 ارب 43 کروڑ، کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کی تعمیر کے لئے 70 کروڑ، لیہ۔تونسہ بریج کی تعمیر کے لئے ایک ارب 50 کروڑ، سیالکوٹ۔لاہور موٹروے کی تعمیر کے لئے 14 ارب 25 کروڑ، انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے کے لئے 2 ارب 50 کروڑ،سی پیک کے تحت جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کے لئے 5 ارب 91 کروڑ، لاہور ایسٹرن بائی پاس کی تعمیر کے لئے 7 ارب 92 کروڑ، لاہور عبدالحکیم سیکشن کی تعمیر کے لئے 45 ارب، لواری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 4 ارب 11 کروڑ، ٹھوکر نیاز بیگ روڈ کی تعمیر کیلئے 5 ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں