Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایون چترال میں پاکستان پاورٹی ریڈکشن پراجیکٹ کے تحت کئی سکولوں کی کارپٹ و فرنیچر مہیا ، کمپیوٹر لیب ، رنگ وروغن اور آرائش و زیبائش کی گئی

چترال ( محکم الدین ایونی ) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول صحن ایون و پرائیویٹ سکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے پاکستان پاورٹی ریڈکشن کے زیر اہتمام حکومت اٹلی کے تعاون سے گذشتہ روز انرولمنٹ کمپین کے سلسلے میں ایک آگہی واک کا اہتمام کیا ۔ جس میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ایون رحمت الہی ، چیرمین پی ٹی سی محمد نیاز خان دیگر ممبران اور اساتذہ و نے شرکت کی ۔ واک تقریبا ایک کلومیٹر ائریے تک جاری رہا ۔ جس کے بعد شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ضلع کونسل رحمت الہی ، چیئرمین پی ٹی سی محمد نیاز، قربان زار ، محمد سیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ واک کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے ساتھ اُن بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا ہے ۔ جو ابھی تک سکولوں میں داخل نہیں کئے گئے ہیں یا داخل ہونے کے بعد کسی وجہ سے وہ سکول چھوڑ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ پی پی آر پراجیکٹ میں اے اکے آر ایس پی کے سروے کے مطابق ایون میں ڈراپ آوٹ کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔ جو کہ علاقے کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمیں اپنے بچوں اور بچیوں کی تعلیم کو اولیت دینی چاہیے ۔ اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے ۔ مقررین نے علاقے میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں حکومت اٹلی کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ اُن کے تعاون سے پاکستان پاورٹی ریڈکشن پراجیکٹ کے تحت کئی سکولوں کی کارپٹ و فرنیچر مہیا کئے گئے ، کمپیوٹر لیب ، رنگ وروغن اور آرائش و زیبائش کی گئی ۔ اور ٹیچرز کیلئے سیلری و طلبہ کیلئے تعلیمی سامان وغیرہ فراہم کئے گئے ۔ اس سے غریب و نادار بچوں کی نا صرف حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ بلکہ مدد بھی ملی ہے ۔ انہوں نے اس حوالے سے اے کے آر ایس پی کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ مقررین نے اس موقع پر مطالبہ کیا ۔ کہ ایون کی تعلیمی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر مزید سہولیات فراہم کئے جائیں ۔ واک کے دوران طلبہ نے بینرز اُٹھا رکھے تھے ۔ جس میں تعلیمی آگہی سے متعلق نعرے درج تھے ۔

Related Articles

Back to top button