269

ناکردہ گناہ کی پاداش میں ڈپٹی کمشنر چترال نے ملازمت سے نکال دیا،ڈرائیور کاشف الدین کا پریس کانفرنس

چترال ( نمائندہ  ) ڈپٹی کمشنر چترال کے ڈرائیور کاشف الدین نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور دیگر حکام سے درمندانہ اپیل کی ہے ۔ کہ اُن کو ناکردہ گناہ کی پاداش میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر نے ملازمت سے نکال دیا ہے ۔اُن کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کاشف الدین نے کہا ۔ کہ 2015سے اُن کی تقرری بطور ڈرائیور ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں ہوئی اور انہوں نے انتہائی دیانتداری ، لگن اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دی۔ گذشتہ سال ماہ نومبر میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر نے میری ڈیوٹی اپنے گھر واقع حیدر آباد سند ھ میں لگائی ۔ جہاں ڈی سی آفس چترال کی دو گاڑیاں ویگو نمبر A- 1200اور کرولا نمبر A-1169اُن کے خاندان و عزیزوں، رشتہ داروں کے زیر استعمال ہیں ۔ ڈی سی کے گھر میں میراکوئی ٹھکانہ نہیں تھا ، رات کو اُ ن کے گھر کے سامنے ایک اکیڈمی میں سوتا اور دن کو ڈیوٹی انجام دیتا تھا ۔ اوراپنے گھر سے دور مشکلات کے باوجود فرض کی آدائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی ۔ انہوں نے کہا ، کہ 8اپریل 2018 کوڈپٹی کمشنر چترال کی اہلیہ اور رشتہ داروں کو اُن کے گھر حیدر آباد سے کراچی ائر پورٹ جاتے ہوئے ڈی سی چترال کی اہلیہ گاڑی خود چلانے پر بضد ہوئی اور زبردستی گاڑی مجھ سے لے کر ڈرائیونگ کی، اس وقت میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا،کہ بد قسمتی سے گاڑی ہائی وے پر جاتے ہوئے دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ۔ جس کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر چترال نے اُن پر ڈال دی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈپٹی کمشنر چترال سے ٹی اے ڈی اے کے مطالبے پر وہ ہمیشہ سیخ پا ہوئے ۔ اور طیش میں آکر مجھے ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دی ۔ اور بالاخر مذکورہ دو وجوہات کی بنا پر مجھے ملازمت سے فارغ کردیا ۔ جو کہ مجھ پر ظلم و جبر کی انتہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ اُنہیں انصاف دلا کر دوبارہ ملازمت پر بحال کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں