323

ڈپٹی کمشنر اورڈی پی اوچترال کاچیف پیسکوسے ملاقات، چترال میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے پرغور

چترال (نامہ نگار)چترال کے عوام کے لیے خوشخبری، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے چترال کے عوام کی بنیادی مسائل جس میں لوڈشیڈنگ سر فہرست ہے کے سلسلے میں ڈی پی او چترال پولیس(ر)کیپٹن منصورامان کے ہمراہ چیف آف پیسکو کے سا تھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع چترال کابجلی کے حوالے سے درپیش مسائل خاص کرلوڈشیڈنگ کے خاتمے پرتفصیلی گفتگو ہوئی ۔جس پرچیف پیسکونے ڈپٹی کمشنر اورڈی پی اوچترال کویقین دہانی کرتے ہوئے وعدہ کیاکہ آج کے بعدچترا لمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔انہوں نے اس سلسلے میں اپنے محکمے کو ہدایت نامہ جاری کیا ۔ جس میں چترال کو بلا تعطل بجلی کے فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں