321

عیدکے موقع پرمریضوں کو علاج معالجے کی سہولیا ت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو/ڈی ایچ اوڈاکٹراسراراللہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹراسراراللہ نے آرایچ سی کوغذی اوردیگرہسپتالوں کااچانک دورہ کیا۔عیدالفطرکے موقع پرچترال کے مختلف آرایچ سیزوردیگرہسپتالوں کے ڈاکٹرزاوردیگراسٹاف کوتحریری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ عیدکے موقع پرہسپتالوںمیں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیا ت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو اورمریضوں کو بہترین طبی امداددینے کے ساتھ ساتھ انکے لیے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کو شش کریں، تاکہ مریضوں کی بہترطریقے سے خدمت کی جاسکے۔انہوںنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چترال کے دوردرازعلاقوں میں ڈاکٹرز ،نرسزاوردیگراسٹاف پیشہ ورانہ مہارت اورتجربے کی روشنی میں شب وروزمحنت اورلگن کے ساتھ کام کرکے قیمتی انسانی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ڈی ایچ اوچترال نے آرایچ سی کوغذی میں علاج معالجے کی عمومی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی پراطمینا ن کااظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں