تازہ ترین
پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایات کا نوٹس، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ایٹا ٹیسٹ کے نتائج روکنے کا حکم دیدیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ایٹا ٹیسٹ کے نتائج روکنے کا حکم دیدیاوزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ایٹا ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیسٹ کے نتائج روکنے کا حکم دیدیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حقدار کو اپنے حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے اور نہ ہی ایٹا ٹیسٹ میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔



