تازہ ترین
سلطان شاہ کی وفات سے لٹکوہ کے عوام ایک مشفق ،ملنساراوراہم سیاسی وسماجی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے/سابق ایم پی اے اپرچترال سیدسردارحسین شاہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)سابق ایم پی اے اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے معروف سماجی وسیاسی شخصیت وسابق ضلع نائب ناظم سلطان شاہ سکنہ سوسوم کریم آبادکے ناگہانی موت پراظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لئے دعاکی اورکہاکہ سلطان شاہ کی وفات سے لٹکوہ کے عوام ایک مشفق ،ملنساراوراہم سیاسی وسماجی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ۔وہ ہمیشہ اجتماعی کاموں کوترجیح دیتےہوئے علاقے کی ترقی میں اپناکرداراداکرتے تھے۔سیدسردارحسین شاہ نےاپنےایک تعزیتی بیان میں تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعاکی کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اوران کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے اورتمام سوگوارلواحقین کویہ صدمہ بردداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے (آمین)