لاسپور ہرچین میں مستوج شندورروڈ کی بندش کے خلاف جلسہ،جلد روڈ کھولنے کا مطالبہ

اپر چترال (نامہ نگار )وادی لاسپور کے عمائدین وسماجی سیاسی شخصیات نےلاسپور کے صدر مقام ہرچین میں ایک روڈ بندش کے خلاف جلسہ منعقد کیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شندور روڈ کی بندش اور حالیہ برف باری کی وجہ سے مستوج تا شندور روڈ میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے شندور روڈ آمدورفت کے قابل نہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ سیاسی و سماجی شخصیت سہروردی خان نے کہا کہ وادی لاسپور چھ دیہات پرمشتمل ضلع اپرچترال کی سب سے بڑی وادی ہے افسوس کا مقام ہے کہ ہماری آواز پنجرے میں بند طوطی کی طرح کوئی نہیں سنتا اورہم علاقے میں مریضوں کو کندھے پہ اٹھا کر مستوج لے جانے پر مجبور ہیں۔اوراگر خدانخوستہ کوئی حادثہ رونماہواتو اس کی ذمہ داری متعلقہ ادارے پر عائد ہو گی اور اس وقت وادی لاسپور کے عوام کو سنبھالنا شاید ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس خستہ حال اور کھنڈر نما روڈ کے حوالے سے ہم نے کئی بار حکام بالا کو اگاہ کیا مگر سرکار شاہ خرچیوں میں الجھے ہوۓ ہیں صرف شندور میلے کے دوران اپنی سہولت کی خاطر صرف دودن کے واسطے اس شاہراہ کی صفائی کرتے ہیں اس کے بعد اس کا نام لینا بھی گوارہ نہیں کرتے حالانکہ لاکھوں روپے شندور روڈ کی صفائی کے لیے دیے جاتے ہیں مگر متعلقہ ادارہ اس کام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ عمائدین علاقہ نے کہا کہ اگر اس شاہراہ کی صفائی پر کام جلد شروع نہیں کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آیئنگے اس وقت حالات کو قابو کرنا کسی کی بس کی بات نہیں ہوگی۔



