فائل فوٹو 272

چترال کے تحصیل دروش کے دورافتادہ وادی شیشی کوہ میں چار افراد برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال کے تحصیل دروش کے دورافتادہ وادی شیشی کوہ میں چار افراد برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ برفانی تودہ وادی شیشی کوہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقے گورین گول میں گرا ہے۔ لاپتہ ہونے والے چاروں افراد بالائی چراگاہ سے مویشیوں کو لانے جارہے تھے کہ تودے کی زد میں آئے۔ گورین گول شیشی کوہ میں برفانی تودہ کی زد میں آکر لاپتہ ہونے والے چار افراد میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کے نام،مومن اور امیرزادہ پسران خائستہ خان ساکنان شاہی نور شیشی کوہ۔سعد ملوک ولد بہادر اور عثمان ولد گل محمد ساکنان کاوتی ارندو۔می لوگ ہی ریسکیو میں حصہ لے تے ہوئے لاپتہ افرادکی تلاش میں مصروف ہیں۔ دروش پولیس ،چترال لیویز ، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں روانہ۔ برف کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات بتایاجاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں