تازہ ترین
روزانہ دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کوختم کرنے کافیصلہ ،آئندہ بروزگرڈاسٹیشن سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی/ممبرقومی اسمبلی مولاناچترالی

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)چترال لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے واپڈہاوس میں پیسکوکے اہم ذمہ داران سے ملاقات کی ہے۔روزانہ دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کوختم کرنے کافیصلہ ،آئندہ بروزگرڈاسٹیشن سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔کیونکہ ضلع چترال میں ماہانہ بلزباقاعدگی سے اداکئے جارہے ہیں۔اورکنڈاڈال کرغیرقانونی بجلی کااستعمال ایک فیصدبھی نہیں،درین اثناممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے چیف کمرشل پیسکوڈاکٹرامجداورایکسین کمرشل خیبرپختونخواحبیب الرحمان کاچترالی عوام کی طرف سے شکریہ اداکیاہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں لائن لاسز،بلوں کی عدم ادائیگی اورکنڈاکلچرکاکوئی وجودنہیں البتہ میٹرریڈروں کی کمی ماہانہ ریڈنگ اورآروبلنگ کی وجہ سے کچھ مسائل پیداہوئے تھے۔جس کوبنیادبناکرلوڈشیڈنگ کرناقرین اانصاف نہیں۔



