تازہ ترین
عوام کے ساتھ احسن سلوک اور ان کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے/ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کپٹن (ریٹائرڈ) محمد فرقان بلال

چترال(نامہ نگار)جمعرات کے روز ڈی۔پی۔او آفس میں ایک میٹنگ مقرر ہوئی جس میں ضلع کے تھانوں کے تمام محرارن نے شرکت کی۔ میٹنگ میں انسپکٹر جنرل اف KPK پولیس کے صادر کردہ احکامات سے متعلق تمام محرارن تھانہ جات کو ہدایات دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کپٹن (ریٹائرڈ) محمد فرقان بلال نے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام شرکاء میٹنگ سے عوام دوست پولیس بننے اور عوام کی خدمت کو اپنا فرض منصبی جانیں پر زور دیا۔روایبتی تھانہ کلچر کو ختم کرکے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور حسن سلوک کی ہدایت کی۔ ڈی۔پی۔او چترال نے پبلک ڈیلینگ کو بہتر کرنے ، عوام کے مسائل کو فوراً حل کرنے اور شائستگی سے پیش آنے کابھی حکم دیا۔





