267

پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائینگے /صوبائی صدر دلشاد بانو

پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی صدر دلشاد بانو نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی خواتین میں سیاسی بیداری خوش آئند ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ چھلت نگر میں پاکستان تحریک انصاف ضلع نگر کے زیر اہتمام خواتین کنونشنسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں آگیلانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے اور سیاسی میدان میں کام کرنے والی خواتین پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے مضبوط کردار سے ثابت کریں کہ اسلامی اقدار ، روایات اور شعائیر کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے زندگی کے ہر شعبے بشمول سیاست کام کر سکتی ہیں اور عملی کام کے ذریعے نئی آنے والی خواتین کیلئے راہیں کھول سکتی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکریٹری دلشاد بانو نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دیگر اضلاع سمیت ضلع نگر کی تعمیرو ترقی کیلئے پاکستان تحریک انصاف ہرگز غفلت کا مظاہرہ نہیں کریگی اور بہت جلد پارٹی کی اعلیٰ قیادت ضلع نگر کا دورہ کرکے نگر کے عوام بالخصوص خواتین کے مسائل کے حل کیلئے جامع پیکج کا اعلا ن کیا جائیگا ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی راہنمائوں ساجدہ صداقت نے کہا کہ چند خواتین نے بد ترین اور ناموافق حالات کے باوجود سیاسی میدان میں اپنا بھر پور کردار ادا کرکے ہم جیسی خواتین کو بھی حوصلہ دیا ہے اور اسحوصلے کی بدولت میں نے استور جیسے دور دراز علاقے میں سیاسی و سماجی کاموں میں حصہ لینے لگی اور الحمد اللہ دلشاد بانو جیسی خواتین کی محنت ، لگن اور انتھک محنت کی وجہ سے گلگت بلتستان کی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں تاہم ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اچھے کردار کے ذیعے خواتین کو سیاسی میدان کی جانب راغب کرنے کی کوشش کریں ۔ ساجدہ صداقت نے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن اور ٹیم نے گلگت بلتستان کے عوامکو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے اور مذہبی و علاقائی تعصبات کو ہوا دیکر کرپشن کے نئے دروازے کھول دئیے ہیں جسکی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام میں مسلم لیگ ن کے خلاف نفرت پھیل گئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف ہی گلگت بلتستان کے عوام کیلئے امید کی آخری کرن بن چکی ہے اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کو کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کریگی ۔ خواتین کنونشن سے پاکستان تحریک انصاف نگر کی خواتین راہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن سے پاک پاکستان اور گلگت بلتستان کا پیغام گھر گھرپہنچانے کیلئے عزم کا اظہار کیا ۔ پروگرام کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف ضلع نگر کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی راہنما ساجدہ صداقت کو روایتی چوغے کا تحفہ بھی پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں