تازہ ترین

پی ٹی آئی کی ضلع اپر چترال کی خوشی میں 28تاریخ کو ہونے والی جشن اورریلی ضلعی صدر کی والدہ محترمہ کی علالت کی وجہ سے ملتوی

پاکستان تحریک انصاف چترال کا ایک اہم میٹنگ پی ٹی آئی ضلعی آفس چترال میں منعقد ہوا اجلاس میں ایم پی اے وزیر زادہ ،اپر چترال کے صدر آفتاب ایم طاہر ،سابق نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کے پی کے سجاد احمد خان ،ناظم یو سی کوشٹ مصطفی ایڈو کیٹ ، ممبر تحصیل کونسل لاسپور جمال الدین ،ممبر تحصیل کونسل یوسی تریچ علاء الدین ،جمشید میر اور پاکستان تحریک انصاف چترال کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ میں کارکنان نے متفقہ طور پرضلع اپر چترال کے خوشی میں 28تاریخ کوہونے والے جشن اور ریلی کو خراب مو سم اور ضلعی صدر عبدالطیف کے والدہ محترمہ کی علالت کے وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے موخیر کرنے کا فیصلہ کیا اور بہت جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔

Related Articles

Back to top button