199

ایون کے دو ویلج کونسلوں کے عوام کے اورایس آرایس پی کے مابین بجلی کا تنازعہ حل ہوگیا

چترال (محکم الدین ) ایون کے دو ویلج کونسلوں کے عوام کے اور ایس آر ایس پی کے مابین بجلی کا تنازعہ طویل گفت وشنید اور متعدد اجلاسوں کے بعد پر امن طریقے سے حل ہوگیا ہے۔ جس نے گذشتہ کئی دنوں سے سنگین صورت اختیار کر لی تھی ۔ تاہم دونوں طرف کے کمیٹی ممبران انتظامیہ اور ایس آر ایس پی کی کوششوں سے مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے ۔ اور تھوڑیاندہ ,موڑدہ درخناندہ اور اٹانی کےعوام نے رضاکارانہ طور پر وی سی ٹو میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حاجی محمد خان کے بجلی گھر( ایون ہائیڈل سٹیشن )کی اپنے حصے کی بجلی منقطع کرنے اور وی سی ٹو(صحن) کو دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جس سے دس دنوں سے جاری وی سی ٹو کے عوام کےدھرنے کی پر امن طریقے سے ختم ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز ای اے سی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔جس میں دونوں ویلج کمیٹیز کے ممبران , ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم نےشرکت کی ۔ اجلاس میں وی سی ون کے نمایندگان نے ایس آر ایس پی اور صحن ایون کے عوام پر واضح کیا ۔ کہ ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی کمیونٹی بجلی گھر کی بجلی صرف وی سی ون کے چار بڑے دیہات کیلئے تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس لئے اسے کسی بھی دوسری جگہ کو دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ تاہم وی سی ون کے لوگ حاجی محمد خان کی بجلی کی لائن کی قربانی دیں گے ۔ تاکہ صحن کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہو ۔ ذرائع کے مطابق ایس آر ایس پی کو ویلج کونسل ون ایریا میں ان افراد کو بجلی مہیا کرنے کے حوالے سے تجویز دی گئی ہے ۔ تاکہ صحن کے لوگوں کی حاجی محمد خان مذاکرات کرکے ویلج ون کی لائن منقطع ہونے کے بعد ان لوگو ں کو اندھیروں میں وقت نہ گزارنا پڑے ۔جو ابھی تک ایون ہائیڈ ل پاور سٹیشن بجلی حاصل کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر وی سی ون کے کمیٹی ممبران نے یہ واضح کیا ۔ کہ پر امن حل موجود گی میں ہٹ دھرمی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صحن ایون کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کیلئے درخناندہ, مولدہ, تھوڑیاندہ اور اٹانی کے عوام قربانی دیں گے۔ اورامید ہے اس سے صحن والوں کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں