229

استور، امریکی شہری نے ایک لاکھ ڈالر میں مارخور کا شکار کر لیا

ایک ماہ قبل حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری شدہ پرمٹ پر آج استور بونجی میں امریکی شہریت رکھنے والے جن لی نے مارخور کا شکار کر لیا. محکمہ وائلڈ لائف استور کے ڈی ایف او زاہد اللہ کے مطابق امریکی شخص جون لی نے ایک لاکھ ڈالرحکومت گلگت بلتستان کو ادا کر کے باقاعدہ پرمٹ لیا تھا. امریکی شہری نے آج استور بونجی میں کامیاب شکار کیا. شکار کیے جانے والے مارخور کے 43انچ لمبے سینگ ہیں. محکمہ وائلڈ لائف گلگت بلتستان کی پالیسی کے مطابق شکار کا 80فیصد لوکل کمیونٹی کو ملے گا جبکہ 20فیصد رقم گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کے پاس جمع ہو گی، استور مارخور پورے گلگت بلتستان کا سب سے مہنگا مارخور کے طور پر جانا جاتا ہے .اس مارخور کے شکار کیلئے باقاعدہ محکمہ کے ذریعے نیلامی ہوئی ہے جس میں باقاعدہ بولی لگتی ہے اس سال امریکی شہری جون لی نے ایک لاکھ یو ایس ڈالر میں بولی دی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں