245

اساتذہ کو ان کے تمام جائز حقوق دینے میں کوئی تاخیر یا روکاوٹ حائل نہیں ہوگی / سیکرٹری ایجو کیشن وقار تاج 

گلگت( پریس ریلیز)نظام تعلیم اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کردار قبل تحسین ہے مزید بہتر بنانے کے لیے ملکر کام کریں گے۔ میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا اساتذہ کو ان کے تمام جائز حقوق دینے میں کوئی تاخیر یا روکاوٹ حائل نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہارر سیکرٹری ایجو کیشن وقار تاج نے ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے نظام تعلیم کا بہتر ہونا ضروری ہے اس کے بغیر معیار تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اس کے لئے اساتذہ کا کردار بڑی اہمیت کا حمل ہوتا ہے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ استاد کا پیشہ پیغمبرا نہ پیشہ ہے اساتذہ کو اس مقدس پیشے کے تقدوس کو برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ نئی نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق انے والے چیلینجز کے مقابلے کے لئے تیار کیا جاسکے۔ہمارے دروازے اساتذہ کے لئے کھولے ہیں ہر جائز کام میرٹ کی بنیاد پر فوری طور پر حل کرنے کی کو شیش کی جائے گی۔اساتذہ روایتی طور پر نہ صرف کلاس روم تک محدود رہیں بلکہ معاشرے کے اندر انسانیت کا شعور بیدار کرنے اور علاقے میں امن و امان کا پائیدا قیام کے لئے بھی کردار ادا کریں۔ اس دوران ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی شاہد حسین نے سکر ٹیری ایجوکیشن گلگت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرادیا کہ ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان معیار تعلیم اور نظام تعلیم و علاقے کی تعمیرو ترقی کے لئے کردار ادا کرتی رہی ہے اور ادا کرتی رہے گی ۔انہوں نے توقعہ ظاہر کیا کہ سکر ٹیری ایجوکیشن وقار تاج علاقے فرزند ہونے کے ناطے معیار تعلیم اور نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ فوری حل طلب مسائل کی ترف بھی توجہ دینگے تاکہ اساتذہ یکسوئی کے ساتھ تدریسی خدمات تنام دے سکیں ۔سکرٹیری ایجو کیشن سے ملاقات کے دوران تمام ضلعی صدور کے علاوہ صوبائی کا بینہ کے ممبران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں