257

برفانی تودہ گرنے سے لاسپور مستوج سڑک ایک مرتبہ پھر بند، مسافرون کو شدید مشکلات کا سامنا۔

لاسپور(آمیرنیاب)لاسپور کو مستوج سے ملانے والی واحد سڑک شاہی داس( گشٹ )کے مقام پر ایک مرتبہ پھر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ وقتی طور پر کھول د ئیے ہیں۔ یاد رہے یہ روڈپچھلے ایک مہینے سے متعدد بار بند ہوتا رہاہے ۔ جسکی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہوئے، اسی روڈ میں برفانی تودے گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، کئی مسافر زخمی، مسافر گاڑیوں اور موٹر سایئکلوں کو نقصان بھی پہنچ چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو شائد کسی بڑے حادثے کا انتظار ہے۔علاقے کے عمائیدیں نے ضلعی انتظامیہ سے روڈ کو مستقل اور فوری طور پر بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر کسی بڑے نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں