216

جٹیال تھانے کی دوسری بڑی کامیاب کاروائی 4کلو منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا

گلگت /جٹیال تھانے کی رواں سال اور رواں ماہ کی دوسری بڑی کامیاب کاروائی۔ 4کلو منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اے ایس ایس پی گلگت سلمان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آ جی پی کے خصوصی ہدایات پر منشیات کے خلاف بھر پور کاروائی سلسلہ جاری ہے اور ان احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان بھر میں منشیات کے خلاف کاروائی جاری ہے انہوں نے بتایا کہ گلگت شہر کو ہر قسم کے جرائم اور منشیات سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور پولیس 24 گھنٹے فرایض کی انجام دہی میں سر گرم عمل ہے ایس ایچ او جٹیال تھا اور عملے کی جانب سے منشیات کےخلاف کاروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں نے بھر وقت کاروائی کر تے ہوئے کوہستان سے تعلق رکھنے والے مسمی افتخار عالم ولد حکیم اللہ کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کے خلاف 9 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشیش ہوگی کہ ملزم کو عدالت سے سخت سے سخت سزا ملے تا کہ علاقے میں منشیات کی خرید فروخت کرنے والے سماج دشمن عناصرعبرت حاصل کر سکے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اے ایس پی نے کہا کہ علاقے میں فرانزک لیب نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو مسا ئل کا سا منا ہے اور ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے ایس ایچ او جٹیال تھانہ اسحاق حسین کو اس کامیاب کاروائی پر انہیں اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور آنعامات دلانے کاھبی اعلان کیا ایس ایچ او جٹیال تھانہ اسحاق حسین نے منشیات کی برآمدگی کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے مخبر کی اطلاع پر خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ان کی نگرانی شروع کر دی اور آ خرکار اس میں کامیابی ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں