250

ترال بچاؤ پاکستان بچاؤ ” کا پیغام لے کر 23جنوری کو چترال سے روانہ ہونے والی موٹر بائیک ریلی گوادر پہنچنے کے بعد وہاں سے کراچی روانہ

چترال( محکم الدین ) کلین اینڈ گرین پاکستان اور “چترال بچاؤ پاکستان بچاؤ ” کا پیغام لے کر 23جنوری کو چترال سے روانہ ہونے والی موٹر بائیک ریلی گوادر پہنچنے کے بعد وہاں سے کراچی روانہ ہو گئ ہے ۔ جہاں وہ جمعہ کے روز مزار قائد میں حاضری دینے کےبعد گورنر ھاؤس سندھ میں پودہ لگائیں گے ۔ چترال ہیرٹیج اینڈ اینوائرنمنٹ پرو ٹیکشن سوسائٹی کے چیرمین رحمت علی جعفر دوست اورچترال بائیکر کلب کے صدر اکرام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بائک ریلی نے چترال سے اپنے طویل سفر کا آغاز کیا تھا ۔جو مختلف شہروں اور علاقوں میں امن و آشتی کا پیغام پھیلاتے , چترال کے آبی ذخائر کی ملکی سطح پر اہمیت کو اجاگر کرتےاور چترال سمیت پورے ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرکے سیاحت کے حوالے سے پوری دنیا کیلئے اسےایک ائیڈیل ملک بنانے کا پیغام لے کر گذشتہ روز گوادر پنچ کرڈپٹی کمشنر گوادر محمد وسیم اور اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سوشل ایکٹی وسٹ میر ارشد کلمتی اور ان کی فیملی بھی موجود تھی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کی آمد کا خیر مقدم کیا اور ان کے مشن کی تعریف کی ۔ اور بھر پور مہمان نوازی کی ۔ ریلی کے قائد رحمت علی جعفر نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ گوادر سے وہ جمعرات کے روز کراچی کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔ کراچی پہنچنے کے بعد وہ گورنر سندھ سے ملیں گے ۔ اور گورنر ہاوس میں پودہ لگائیں گے ۔ جبکہ کراچی میں چترالی و گلگت بلتستان کے بہن بھائیوں اور مقامی حکام و اداروں کے تعاون سے بڑی ریلی نکالیں گے ۔ جبکہ گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا کے ذریعے سے شجر کاری ان کے پروگرام میں شامل ہے ۔ درین اثنا کراچی میں رہائش پزیر چترالی اور گلگت بلتستان کی کمیونٹی خصوصا نوجوان طلبا و طالبات نے ریلی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور بیتابی سے اس ٹیم کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ اور چترال و گلگت بلتستان کی سیاحتی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اس کے سلوگن کو انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں