289

اسٹیٹ لائف کی جانب سے حسن علی مرحوم کے ورثاء کو14لاکھ 30ہزارروپے کی ادائیگی

چترال(نامہ نگار)اسٹیٹ لائف انشوریشن کی جانب سے مرحوم حسن علی سکنہ موردیرکے ورثاء کو14لاکھ 30ہزارروپے کاچیک دیاگیا۔اسٹیٹ لائف چترال کے ایریامنیجرمیرافضل اپنے ٹیم کے ساتھ مرحوم کے گھرجاکر14لاکھ 30ہزارروپے کاچیک ورثاء کوحوالے کیا۔اس مختصرتقریب میں علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ایریامنیجرمیرافضل نے کہاکہ مرحوم حسن ستمبر2018کوانتقال کرگئے تھے ۔جبکہ 2015کواسٹیٹ لائف سے بیمہ پالیسی لیاتھا۔جس کے تحت سالانہ 41ہزارروپے ادارے کے ساتھ جمع کرتاتھا۔انتقال سے پہلے مرحوم کی جمع شدہ رقم ایک لاکھ 66ہزارروپے تھے ۔جبکہ ان کی اچانک انتقال کی صورت میں ادارے کے پالیسی کے مطابق ان کے خاندان کو14لاکھ 30ہزارروپے کاچیک دیاگیا۔مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ،چارچھوٹے بچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں