198

غیر معیاری اشیاء کی تجارت کے ذریعے عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی/اے سی چترال عالمگیر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے جغور کے مقام پر قائم غیر قانونی طور پر قائم انڈس فروٹ جوس کے نام پر قائم فیکٹری کو سربمہر کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی شکایت پر ضلعی انتظامیہ نے فیکٹری کے بارے میں تحقیقات شروع کردی جس کے نتیجے میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ مذکورہ فیکٹری بغیر کسی این او سی یا متعلقہ اداروں کے ساتھ رجسٹریشن کے قائم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غیر معیاری اشیاء کی تجارت کے ذریعے عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں