202

اپر چترال پریس کلب کے عہدے داران کا اہم اجلاس بونی میں منعقد

اپر چترال پریس کلب کے عہدیداران کا اہم اجلاس دفترویلج کونسل بونی 2 منعقد ہوا جس میں علاقے کے صحافیوں کے علاوہ ویلج کونسل بونی ٹو کے ناظم سلامت خان ، سماجی کارکن پرنس ، ادیب ظفر اللہ پرواز اور یوتھ کونسل صاحب گار نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد ہندوکش پریس کلب کا نام تبدیل کرکے اپر چترال پریس کلب رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ اجلاس کی وساطت سے سماجی و سیاسی کارکن سرتاج احمد خان کا بھی شکریہ ادا کیا گیا کہ ان کی کوششوں سے اپر چترال پریس کلب کے قیام میں پیش رفت ہوئی ۔ میٹنگ میں ناظم یوسی ٹو سلامت خان کی جانب سے نئے بننے والے پریس کلب کے ابتدائی اخراجات کی مد میں بیس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ یوتھ کونسلر صاحب گار کی جانب سے دفتر فراہم کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کلب عہدے داران اور سماجی و سیاسی شخصیات نے نئے دفتر کا افتتاح کیا ۔ اپر چترال پریس کلب کے اراکین کی جانب سے وی سی ناظم سلامت خان کو ان کے بھر پور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں