Skip to content
آئی ایس ایف چتر ال کے صدر نذیر احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں مو جودہ حکومت کے تعلیم دوست پالیسی اور ایم پی اے وزیر زادہ کی کا وشوں سے چترالی طلباء کا درینہ مطالبہ چترال یونیور سٹی ایکٹ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیاجسے آج صو بائی اسمبلی سے منظور کیا ۔اس کے بعد چترال یو نیورسٹی با ضا بطہ طورپر ہائیر ایجو کیشن سے منظور شدہ یو نیورسٹی کا در جہ پاچکی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈگری کا لج لوٹکوہ کی منظوری،یارخون ویلی ،بروغل میں این جی اوز کے تعا ون سے چلنے والے کا لجز کی بحا لی کے لئے ایلیمنٹری ایجو کیشن کے ذریعے فنڈنگ کرانے، عبدالولی خان یو نیور سٹی کے ڈیڑھ سواسٹو ڈنٹس کو فیس واپسی کے لئے درخواست منظور کروا کر جلد ادائیگی ممکن بنائی جو کہ قابل تحسین ہے
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں