تازہ ترین
پی ٹی آئی حکومت ایم پی اے وزیر زاداہ کی کوششوں سے وادی لٹکوہ کے تین اہم منصوبوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے/عمائدین کاپریس کانفرنس


کرے ۔ تو بھاری آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ جبکہ چترال گرم چشمہ شاہ سلیم روڈ اس سلسلے میں اہم شاہراہ ثابت ہو گا ۔ اس سے نہ صرف اس خوبصورت وادی میں سیحت کو ترقی ملے گی بلکہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لٹکوہ ڈگری کالج کا قیام علاقے کے لوگوں کیلئے زندگی اور موت کی حیثیت حاصل کر چکی تھی ۔ کیونکہ لٹکوہ کے طلبہ حصول تعلیم کیلئے اپنے علاقے سے باہر بکھرے ہوئے تھے ۔ جبکہ کئی طلبہ مالی وسائل نہ ہونے کے سبب تعلیم کو ہی خیر آباد کہہ چکے تھے ۔ اب اس کالج کی منظوری کے بعد وہ گھر کی دہلیز پر اپنی تعلیم مکمل کرنے کی راہ پر گامزن ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لٹکوہ کے عوام فرزند چترال ایم پی اے وزیر زادہ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ جس نے ان منصوبوں کی منظوری کیلئے شب روز محنت کی ۔ اور اُنہیں کامیاب کیا ۔ انہوں نے ایم پی اے وزیر زادہ سے مطالبہ کیا ۔ کہ آیندہ بجٹ میں کریم آباد ویلی کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈ اور صحت کے شعبے کیلئے فنڈ مختص کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد حسین نے کہا ۔ کہ چترال کے ایم این اے اور ایم پی اے قابل احترام ہیں ۔ لیکن وفاق اور صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے ۔ ایسے میں چترال ہی کے فرزند ایم پی اے وزیر زادہ کو چیر مین ڈیڈک اگر بنایا گیا ہے ۔ تو کونسی قیامت آگئی ہے ۔