تازہ ترین
کلرز آف چترال اور ترس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شاہی مسجد کے لان میں رمضان المبارک کا آفطار دسترخوان بچھایا گیا


منتظمین مولانا خلیق الزمان , مہتاب ضیاب , شبیر احمد نے میڈیا کو بتایا . کہ یہ دسترخوان عیدالفطر کی شام تک روزانہ کی بنیاد پر بچھایا جائے گا . اور روزہ دار اس سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے. انہوں نے کہا . کہ چترال میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے . اور اس کا بنیادی مقصد مسلمانوں میں اجتماعیت پیدا کرنےکے ساتھ ساتھ , اسلام میں روزہ افطار کروانے کی فضیلت کو عام کرنے کیلئے نادار اورمسافر روزہ داروں کو طعام میں شریک کرکے اللہ پاک کی رضامندی اور خوشنودی حاصل کرنا ہے . انہوں نے کہا . کہ دستر خوان کو بتدریج وسیع کیا جائے گا . تاکہ زیادہ سے زیادہ روزہ دار افطار کر سکیں . انہوں نے کہا . کہ مخیر حضرات اس میں اپنا حصہ ڈال کر ماہ صیام میں خیر و برکت حاصل کر سکتے ہیں