مضامین
ظفر احمد ایک لیجنڈ فٹ بالر…….محمد جاوید حیات


گاؤں کے سکول سے پرائمری پڑھا پھر پشاور چلا گیا۔غم روزگار نے تعلیم کی راہیں مسدود کر دیا۔مختلف ہنر سیکھے اور گھر کے اخراجات پورا کرتے رہے۔۔ساتھ ساتھ فٹ بال کے شوق نے بہت کم عمری ہی میں اس کو ایک بے مثال فٹ بالر بنا دیا۔آپ نے علاقائی ٹیموں سے اپنے کھیل کا آغاز کیا۔جس ٹیم میں ہوتے اس کی جیت لازمی ہوتی۔۔آپ ایک گول ضرور سکور کرتے۔۔لوگ اس کو”ظفر کا سکور“ کہتے تھے۔ظفر احمد لمبوترے اور چھریرے بدن کے مالک تھے۔ان کاکھیل بے مثال تھا۔وہ جادوئی ڈاجر تھے۔مخالف کھیلاڑی حیران رہ جاتے۔ان کے مقابلے میں دو چار کھیلاڑی دیوار بننے کی کوشش کرتے مگر ٹکتے نہ تھے۔وہ درمیان میں سے چھلاؤے کی طرح نکلتا اور سکور کرکے اپنا ہدف حاصل کرتا۔ظفر احمد نے ایف سی جائین کیا۔۔پاکستان ٹیم میں سلیکشن ہوئی۔انھوں نے کئی کامیابیاں اپنے نام کر لی۔ظفر احمد حوصلہ ہارتے نہ تھے۔ساتھی کھیلاڑیوں کی ڈھارس بندھاتے اور آخری لمحے تک پر عزم رہتے۔ اس کا کھیل دیدنی ہوتا۔وہ مہذب کھیلاڑی تصور ہوتے۔وہ اپنی شرافت سے مخالف کھیلاڑیوں کو جیت جاتے۔ان کے سامنے سب ہار جاتے۔کیونکہ وہ شرافت سے سب کو جیت جاتے۔ظفر کی زندگی شان سے گزری۔اس کی کرشماتی شخصیت تھی۔۔وہ کئی دلوں کی دھڑکن ہوا کرتے۔وہ ہنس مکھ اور بذلہ سنج واقع ہوئے تھے۔وہ یار باش اور مونس تھے۔اُنہوں نے صحت کی خرابی کی وجہ سے سرکاری نوکریاں چھوڑ دی اور سعودی عرب چلے گئے۔وہاں انہوں نے محنت سے اپنا گھرانہ سنبھال لیا۔اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائی۔ان کے چار بیٹے انہی پہ گئے اور مرد میدان رہے۔فرید نثار ایڈوکیٹ اچھے اور سلجھے ہوئے ایڈوکیٹ ہیں۔ڈھلتی عمر نے اس کو گھر بیٹھا دیا ہے مگر گاؤں میں وہ دوسروں کو خوش رکھنے، مسائل حل کرنے،اور ٹنشن دور کرنے میں لگے رہتے ہیں۔اس کو لڑائی جھگڑے،دنگا فساد اور بے سکونی سے سخت نفرت ہے۔۔وہ دوسروں کے لئے قربانی دینے کے قائل ہیں۔وہ کبھی کسی کو ناراض نہیں کرتے۔ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔اس سے کبھی کسی کو تکلیف نہیں ہوئی۔وہ گاؤں کے مسائل میں الجھتے نہیں ہیں۔ظفر احمد محفلوں کی جان تصور ہوتے ہیں۔وہ ننگ و ناموس کے بندے ہیں۔ان کو رشتوں ناتوں کاپاس لحاظ ہے۔وہ بڑوں کے احترام اور چھوٹوں پہ شفقت کے قائل ہیں۔۔کھیل کے میدانوں میں نوجوانوں کی تربیت میں پیش پیش ہوتے ہیں۔کھیلاڑیوں میں آپ کا بڑا مقام اور احترام ہے۔ظفر احمد بڑے محنتی ہیں۔گھر گرستی میں نظم و ضبط کے قائل ہیں۔۔۔ظفر احمد ایک نمایان نام ہیں ایک عہد،ایک حوالہ،ایک تاریخ۔۔ ایسے لوگ عرصے بعد پیدا ہوتے ہیں۔ان کے نام کے ساتھ ان کے کام کو زندہ رہنا چاہیے۔