تازہ ترین
لاپتہ نوجوان کی لاش کیسو کے قریب دریاچترال کے کنارے بر آمد


سے وہ لاپتہ ہو گیا . ان کی موبائل سے مبینہ طور پر سی ڈی آر کے مطابق کیسو میں آخری مرتبہ ریکارڈ ہوئی جس کے بعد ان کا موبائل آف پایا گیا . اس لئے لاپتہ ذاکر احمد کی تلاش شروع کی گئی . اور پولیس روزنامچہ میں رپورٹ درج کیا گیا . لیکن چاردن بعد منگل کے روز اس کی لاش دریائے چترال کے قریب برآمد ہوئی . جس کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا تھا. پولیس کی طرف سے تفتیش کی جارہی ہے . کہ آخر قتل کی وجوہات کیا ہیں . دریں اثنا مقتول کے رشتے داروں اور برادری کے افراد نے پولیس کی طرف سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اور قاتلوں کو بے نقاب کرکے غم زدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے . اور کہا ہے . کہ ہمارے کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں . اس لئے قتل کی یہ واردات ان کے لئے انتہائی صدمے کا باعث ہے . انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا . کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر بہت جلد مجر موں تک پہنچے گا . اور قاتلوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کرے گا . مقتول شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا . اور چترال گولدور کے قریب بائی پاس روڈ پر ویلڈنگ کا کام کرتا تھا .