تازہ ترین
چترال کی پولو ٹیمیں چترال کے عظیم تر مفاد میں شندور فیسٹول 2019 میں حصہ لیں گےصدر پولو ایسوسی ایشن چترال شہزادہ سکندرالملک


ہے.جس سے چترال کی ترقی وابستہ ہے.اور چترال کے تمام میگا پراجیکٹس پولو میچ دیکھنے کیلئے چترال آۓ ہوئے حکمرانوں کی طرف سے نہ صرف اعلان ہوئے.بلکہ عملی جامہ بھی پنہا دیے گئے.اس لئے پولو کو صرف کھیل نہ سمجھا جائے.انہوں نے کہا . کہ ڈپٹی کمشنر چترال نے گذشتہ سال الاونس کے بقا یا جات اور چیف منسٹر کے پولو کیلئے اعلان کردہ دس لاکھ روپے شندور سے پہلے ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کو دینے کی یقین دہانی کی ہے .اور ہم توقع رکھتے ہیں .کہ وہ شندور فیسٹول میں لاسپور اورغذر کے مابین میچ کے بعد الاؤنس ادا کریں گے. بصورت دیگر وہ شندور فیسٹول کے دیگرمیچوں کا بائکاٹ کرنے پر مجبور ہو ں گے. شہزادہ سکندر نے کہا.کہ موجودہ حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے دعوے کرتی ہے.لیکن جن لوگوں اورکھیلوں سے سیاحت کو ترقی مل رہی ہے.ان لوگوں کے مسائل حل کرنے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی. جس سے پولو جیسے چترال کے اہم ثقافتی کھیل کے کھلاڑیوں کو انتہائی ما یوسی ہوئی ہے.انہوں نے کہا.کہ چترال میں پو لو زبوں حالی کا شکار تھا.لیکن ہماری کوششوں سے نہ صرف گھوڑوں اور کھلاڑیوں میں اضافہ ہوا ہے . بلکہ گلگت کے مقابلے میں چترال کے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں بڑھ گئی ہیں .جس کا ثبوت یہ کہ گزشتہ کئی سالوں چترال شندور پولو فیسٹول کا فائنل گلگت بلتستان سے جیت رہا ہے.انہوں نے کہا آج چترال میں تین سو سے زیادہ گھوڑے پولو میں حصہ لے رہےہیں.اور دم توڑتی پولوکھیل پولو ایسوسی ایشن کی کوششوں سے روز بروز ترقی کر رہا ہے.انہوں نے اس امید کا اظہار کیا . کہ صو بائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کھلاڑیو ں کی مایوسی دور کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کریں گے .