تازہ ترین
سیلیکٹڈ وزیر اعظم اور حکومت کا سیلیکٹڈ احتساب ہمارے لئے قابل قبول نہیں/پی پی پی چترال


کرپشن پر نیب سمیت سارے ادارے خاموش ہے ۔ چاہے عالمیہ خان کا معاملہ ہو، پرویز خٹک کا یا پھر موجودہ وزیر اعلی محمود خان پر کرپشن کے الزامات ، اس پر اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں پی پی پی اپر چترال کے صدر امیر اللہ ، جنرل سیکرٹری حمید جلال،پروفیسر خلیل اللہ، پی پی پی چترال کے ضلعی نائب صدر انجینئر فضل ربی جان ، انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل، پی پی پی چترال ٹاؤن کے صدر عالمزیب ایڈوکیٹ شامل تھے۔ عالمزیب ایڈوکیٹ اورٹان کے جنرل سیکرٹری فخرعالم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقتدر حلقوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا مقتدر حلقے ہر دور میں پی پی پی اور عوام کے حقوق کو غضب کرتے آئے ہیں اور اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ۔ انہوں نے سیلیکٹڈ احتساب کے خلاف بھر پور تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اپر چترال کے لئے علیحدہ ضلعی تنظیم کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ مقریرین کا کہنا تھا کہ سابقہ سب ڈویژن مستوج کی تنظیم پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ میٹنگ کے آخر میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جلد ازجلد تحصیل ، یونین کونسل اور ویلج کونسلز کی تنظیمات کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔