تازہ ترین

تحصیل پھنڈر کے نالہ ہندارپ سے 4 مقامی افراد کو نامعلوم اغواء کاروں نے اغوا کر لیے

پھنڈر/ تحصیل پھنڈر کے ہندرپ نالے میں ہونے والے واقعہ کے خلاف ہندرپ میں احتجاج کیا گیا۔ حکومت کو چوبیس گھنٹے کے اندر مغوری کو بازیاب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت ایس ایس پی غذر کو معطل کریں اور نالے میں فورس کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر گاہکوچ کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی غذر کا صدر ظفر شادم خیل نے کہا ایس پی غذر دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر ایس ایس پی غذر کو ضلع بدر کیاجائے۔پولیس کی وجہ سے ہی یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ مغوی اہلکاروں کو 24گھنٹے کے اندر بحفاظت بازیاب نہیں کیا گیا تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ احتجاج سے تحصیل پھنڈر کے عمائدین عالم خان ،خان اکبر خان ، عبدالعزیز ، میر والی ، چھیرگولی نمبردار ، ممبر قربان شاہ ،موسی مدد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ان سب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد ان کی مطالبے پورا کرے بصورت دیگر لانگ مارچ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button